خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا ہے کہ امریکا کی ایران کے خلاف کارروائیاں پورے خطے کو ایک وسیع جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کو امریکا کے ساتھ اپنے تعاون اور وابستگی پر نظرثانی کرنی چاہئے، امریکا اپنی کمزور ہوتی عسکری طاقت کو سہارا دینے کے لیے خطے کے ممالک کو استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا خطے کے ممالک کے وسائل،انفراسٹرکچر اور دولت کو اپنے دفاع کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے، جو بھی ملک امریکا کی دفاعی ڈھال بنے گا وہ جنگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔

ایرانی فوجی کمانڈر نے کہا کہ خطے کے ممالک اپنے قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں۔

قبل ازیں ایران نے امریکا اسرائیل کے حملوں کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو ایران کا ردعممل محدود نہیں ہوگا، اسرائیلی تنصیبات اور امریکی توانائی کا بنیادی ڈھانچا بھی ہدف ہوگا، خطے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔

ایران کی خاتم الانبیا بریگیڈ کے اعلیٰ ترین کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا اور اسرائیل کوخبردار کیا ہے کہ جارحیت کرکے بھاگنے کا دور ختم ہوچکا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا ہے کہ غلط اندازے لگا کر کی جانے والی کسی بھی کارروائی کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے کرائے کے سپاہیوں کو اندازہ ہوگیا ہے کہ ان کے فوجی سامان میں کفن شامل ہونا لازم ہے، ایرانی فوج کے پاس صلاحیت بھی ہے، ارادہ بھی، جامع منصوبہ تیار ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے ایران پر تازہ حملوں کا حکم دے دیا، امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، یہ حملے ہفتے کے آخر میں ہو سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر