چین کے کمپیوٹنگ پاور نیٹ ورکس میں 2026 سے 2030 کے دوران 40 کھرب یوآن کی نئی براہ راست سرمایہ کاری متوقع

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز ادارے کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ 15ویں 5سالہ منصوبے (2026-2030) کے دوران ملک کے کمپیوٹنگ پاور نیٹ ورکس میں 40 کھرب یوآن (تقریباً 589.2 ارب امریکی ڈالر)کی نئی براہ راست سرمایہ کاری متوقع ہے۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) کے ترجمان جیانگ یی نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چونکہ کمپیوٹنگ پاور کی ترقی کا انحصار بنیادی طور پر کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری پر ہے اس لئے اس شعبے میں نجی سرمایہ کاری کے لئے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ چین اندرونی طلب کو وسعت دینے اور اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے “6 نیٹ ورکس” کے اقدام کے تحت بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری پر غور کر رہا ہے۔
ان 6 نیٹ ورکس میں آبی نیٹ ورک، نئی طرز کے بجلی کے گرڈ، کمپیوٹنگ پاور نیٹ ورکس، جدید مواصلاتی نیٹ ورکس، شہری زیر زمین پائپ لائن نیٹ ورکس اور لاجسٹکس نیٹ ورکس شامل ہیں۔
جیانگ نے کہا کہ یہ 6 نیٹ ورکس الگ الگ نظام نہیں بلکہ ایک مربوط ڈھانچہ ہیں، جن کی بنیاد گہری باہمی ربط، ایک دوسرے کو تقویت دینے اور باہمی تعاون پر مبنی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 15ویں 5 سالہ منصوبے کے دوران شہری علاقوں میں گیس، پانی کی فراہمی، نکاسی آب اور حرارتی نظام کے بنیادی ڈھانچے کی خامیوں کو دور کرنے، شہری انفراسٹرکچر کی لچک بڑھانے اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لئے زیر زمین پائپ لائن نیٹ ورکس میں تقریباً 50 کھرب یوآن کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
جیانگ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران آبی نیٹ ورک کی تعمیر نے 10.8 ارب یوآن سے زائد نجی سرمایہ کاری حاصل کی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 85.8 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی کمپنیوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لئے مستقبل میں مزید ایسے منصوبے شروع کئے جائیں گے جن سے مستحکم آپریٹنگ منافع حاصل ہو سکے۔
جیانگ نے کہا کہ 6 نیٹ ورکس کی تعمیر کی رفتار تیز ہو رہی ہے اور اس شعبے میں حکومتی پالیسیوں کے فوائد مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر