کویت چینی اداروں کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات اٹھائے، چین

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کویت کے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ چینی اداروں کی سلامتی کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کریں۔ یہ بات وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس اطلاع کے بعد کہی کہ کویت میں ایک چینی کمپنی کی عمارت حملے کی زد میں آئی ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ “تصدیق شدہ معلومات کے مطابق کسی بھی چینی شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین نے کویت میں موجود اپنے شہریوں اور اداروں کو خطرات سے آگاہ رہنے اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین بے گناہ شہریوں اور غیر فوجی اہداف پر کسی بھی حملے کو ناقابل قبول سمجھتا ہے اور تمام متعلقہ فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے، اختلافات کو مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے اور خلیجی خطے میں جلد از جلد امن و استحکام بحال کرنے کی اپیل کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر