چین کا جدت طرازی کے فروغ کے لئے سائنس اور مالیاتی ڈیٹا تک رسائی آسان بنانے کا فیصلہ

بیجنگ (شِنہوا) چین سائنس اور ٹیکنالوجی کے مالیاتی شعبے میں اعداد و شمار کے آزادانہ تبادلے اور مربوط استعمال کو فروغ دے گا تا کہ اعلیٰ سطح کی تکنیکی خود انحصاری کا حصول تیز اور جدت طراز کمپنیوں کو زیادہ موثر مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔
پیپلز بینک آف چائنہ سمیت 9 سرکاری شعبوں کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ ایک مشترکہ نوٹس کے مطابق سائنس و ٹیکنالوجی اور مالیاتی اعداد و شمار کے فروغ اور استعمال کے لئے پہلی قومی فہرست جاری کی گئی ہے جو 8 بڑے زمروں کے تحت 26 اعداد و شمار کے اشاریوں پر محیط ہے جن میں کمپنیوں کی فہرستیں، جدت طرازی کی صلاحیت کا اندازہ اور ان کی ضروریات شامل کی گئی ہیں۔ اس میں مقامی انتظامیہ کو اپنے خطے کے لحاظ سے اعداد و شمار کے استعمال کی فہرستیں تیار کرنے اور معاون معلوماتی بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
مجاز اداروں کو باضابطہ طریقے سے سائنسی و تکنیکی شعبے کے عوامی اعداد و شمار استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ مقامی حکومتوں پر بھی زور دیا گیا کہ وہ کمپنیوں کو اعداد و شمار تک رسائی کے مجاز ذرائع فراہم کریں، معلومات کی تلاش کی خدمات کو فروغ دیں اور مشترکہ ماڈلنگ کے اقدامات میں تعاون کریں۔
سائنس و ٹیکنالوجی کی مالی معاونت کے شعبے میں قابل اعتماد ڈیٹا سپیسز کے آزمائشی منصوبے اہل علاقوں میں شروع کئے جائیں گے، جہاں کمپنیوں کے کیش فلو سے متعلق ڈیٹا کو زیادہ موثر انداز میں استعمال کیا جائے گا اور صنعتی تحقیق سے متعلق معلوماتی پلیٹ فارمز قائم کئے جائیں گے۔ مارکیٹ پر مبنی کریڈٹ رپورٹنگ اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ ٹیکنالوجی پر مبنی کمپنیوں کے لئے خصوصی ڈیٹا بیس تیار کریں اور اپنے کریڈٹ مصنوعات کی اقسام میں تنوع پیدا کریں۔
ٹیک کمپنیوں کے ڈیجیٹل کریڈٹ پروفائلز بنانے کے لئے یہ ڈیٹا بیسز استعمال کرتے ہوئے مالیاتی اداروں کی رہنمائی کی جائے گی کہ وہ خطرے سے نمٹنے اور سرمایہ کاری کے لئے مخصوص ماڈل تیار کریں اور ایسی مالیاتی مصنوعات ڈیزائن کریں جو مخصوص صنعتوں کی خاص ضروریات کے مطابق ہوں۔ علاوہ ازیں انہیں متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کی بھی ترغیب دی گئی ہے تاکہ وہ صنعتی نظام میں سرمایہ کے بہاؤ کا تجزیہ کر سکیں، ان کا خاکہ بنا سکیں اور مالیاتی وسائل درست اور ضرورت کے مطابق فراہم کر سکیں۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر