عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کی وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے برطانیہ کے وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں ایران پر کسی بھی ممکنہ حملے میں تعاون کو، چاہے وہ ماضی کے دفاعی معاہدوں کی بنیاد پر ہی کیوں نہ ہو، ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ ’کسی دوسرے ملک پر حملے کے لیے کسی ریاست کی سرزمین یا تنصیبات کے استعمال کی اجازت دینا بین الاقوامی قانون کے تحت جارحیت تصور کیا جا سکتا ہے اور ایسی صورت میں نشانہ بننے والے ملک کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہوتا ہے۔‘

بیان کے مطابق ایڈ ملی بینڈ نے کہا کہ برطانیہ ایران کے ساتھ کسی جنگ کا حصہ نہیں ہے اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارت کاری کو ہی مؤثر راستہ سمجھتا ہے، تاہم برطانوی حکومت یا خود ایڈ ملی بینڈ نے تاحال اس ٹیلی فونک گفتگو کی تفصیلات الگ سے جاری نہیں کی ہیں۔

ایڈ ملی بینڈ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کے بعد ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر