پیرس،ممیڈرڈ،انقرہ(نیشنل ٹائمز) فرانس، سپین، یونان، پرتگال اور ترکیہ میں جنگلاتی آگ نے وسیع پیمانے پر تباہی مچادی، تاہم فرانس اور سپین میں صورتحال میں بہتری آنے لگی ہے ۔
فرانس میں بوردو کے قریب آگ سے 2 لاکھ 20 ہزار افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی جبکہ 42 ہزار ہیکٹر رقبہ اور 200 سے زائد مکانات جل گئے ۔ سپین میں بھی ہزاروں افراد گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہوگئے ۔ دوسری جانب یونان، پرتگال اور ترکیہ میں مختلف مقامات پر آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث یورپ میں جنگلاتی آگ کے واقعات مزید شدید اور خطرناک ہوتے جا رہے ہیں۔



