امریکی فوجیوں کے موبائل فون ضبط کرنے پر غور

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں سے موبائل فونز واپس لینے پر غور کیا جارہاہے ۔امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے فوجیوں کو  بھیجے گئے ایک مراسلے میں خبردار کیا ہے کہ موبائل فونز اور سمارٹ گلاسز سے بنائی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے ایران کو فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ وہ اپنے ڈرون اور میزائل حملوں کے نتائج کا فوری جائزہ لیتا ہے ۔ اس سے اسے اپنے اگلے حملوں کو مزید تباہ کن بنانے میں مدد ملتی ہے ۔ذرائع کے مطابق، آپریشنل سکیورٹی کو سخت بنانے کے لیے اردن اور خطے کے دیگر علاقوں میں تعینات بعض امریکی اہلکاروں کے موبائل فونز جلد ضبط کیے جانے کا امکان ہے ، جس سے فوجیوں اور ان کے اہلخانہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ واضح رہے کہ 28 فروری سے جاری اس تصادم میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر