نئی دہلی (نیشنل ٹائمز)بنگلہ دیش کی روپوش سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے انکشاف کیا ہے کہ اپنی جان کو شدید خطرات لاحق ہونے کے باوجود وہ رواں برس دسمبر تک اپنے وطن واپس لوٹنے کے لیے پرعزم ہیں۔ 78 سالہ شیخ حسینہ نے ‘اے ایف پی’ کو ای میل کے ذریعے دئیے گئے انٹرویو میں کہا “مجھے قتل کیا جا سکتا ہے ، مجھے گرفتار کیا جا سکتا ہے یا جیل بھیجا جا سکتا ہے ۔”انہوں نے کہا وہ اپنے متوقع انجام سے پوری طرح آگاہ ہیں لیکن اس کے باوجود وہ واپس جانا چاہتی ہیں کیونکہ ان کے ملک کے عوام انہیں پکار رہے ہیں۔
جان کو خطرہ مگر دسمبر تک بنگلہ دیش واپس جاؤنگی:حسینہ واجد



