اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی آئینی عدالت میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستیں بڑھانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔
نصیب مسیح ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے کی درخواست پر درست فیصلہ نہیں کیا، مردم شماری کے تحت اقلیتوں کی نشستیں بڑھائی جانی چاہیے تھیں جسے نظر انداز کیا گیا، مسلم آبادی کی طرح اقلیتوں کی تعداد میں بھی ایک ہی تناسب سے اضافہ ہونا چاہیے ،خواتین نشستوں میں بھی آبادی میں اضافہ کے تناسب سے نمائندگی نہیں دی گئی۔



