چین کا روایتی چینی طب کی معیاری سہولیات 15 منٹ کی رسائی میں فراہم کرنے کا ہدف

بیجنگ (شِنہوا) چین نے آئندہ پانچ برسوں کے دوران یہ ہدف مقرر کیا ہے کہ ہر شہری اپنے گھر سے 15 منٹ کی مسافت کے اندر معیاری روایتی چینی طب (ٹی سی ایم) کی خدمات حاصل کر سکےگا۔
چین نے حال ہی میں نچلی سطح پر روایتی چینی طب کی خدمات کو مضبوط بنانے کے لئے ایک لائحہ عمل جاری کیا ہے جس کا مقصد عوام کی ضروریات کے مطابق ان خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔
قومی انتظامیہ برائے روایتی چینی طب کے عہدیدار مینگ چھنگ بن نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف “صحت مند چین” اقدام کو آگے بڑھانے اور نچلی سطح پر روایتی چینی طب کو فروغ دینے کی بنیاد ہے بلکہ ملک میں مرحلہ وار انداز میں صحت کی سہولیات کے نظام کو تیز رفتاری سے ترقی دینے کے لئے بھی ایک عملی قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے زیادہ معیاری طبی وسائل بنیادی صحت کے مراکز تک پہنچائے جائیں گے، جہاں عام، بار بار ہونے والی اور دائمی بیماریوں کی تشخیص اور علاج کی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ شہری اپنے گھروں کے قریب ہی جامع طبی سہولیات حاصل کر سکیں۔
منصوبے میں 7 اہم اقدامات اور 25 بڑے اہداف شامل ہیں جن میں نچلی سطح پر روایتی چینی طب کی خدمات کے نیٹ ورک کو بہتر بنانا، خدمات کی استعداد بڑھانا اور اس شعبے سے وابستہ افرادی قوت میں اضافہ کرنا شامل ہے۔
منصوبے کے مطابق 2030 تک ملک بھر میں روایتی چینی طب کی خدمات تک رسائی کو مزید وسیع کیا جائے گا جبکہ کاؤنٹی سطح کے روایتی چینی طب کے ہسپتالوں کی صلاحیت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ روایتی چینی علاج کے طریقوں کے استعمال کو فروغ دینے اور عوام میں روایتی چینی طب سے متعلق صحت کے شعور کو بڑھانے پر بھی زور دیا جائے گا۔
اس منصوبے میں روایتی چینی طب کے ہسپتالوں کے علاوہ دیگر طبی اداروں میں بھی روایتی چینی طب کے کلینیکل شعبوں کو مضبوط بنانے اور نجی شعبے کو بنیادی سطح پر روایتی چینی طب کی خدمات فراہم کرنے میں حوصلہ افزائی اور مناسب ضابطوں کے تحت شامل کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔
منصوبے کے تحت کاؤنٹی سطح کے روایتی چینی طب کے ہسپتال میں کم از کم دو خصوصی شعبے قائم کئے جائیں گے، جن میں روایتی چینی طب کی نمایاں مہارت موجود ہو۔ اس منصوبے کے تحت چینی جڑی بوٹیوں پر مبنی ادویات کے لئے کاؤنٹی سطح پر جدید مشترکہ سروس مراکز قائم کئے جائیں گے جبکہ نچلی سطح پر روایتی چینی طب (ٹی سی ایم) کے ڈاکٹروں اور عملے کی تعداد بڑھانے کے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔
یہ دستاویز 11 سرکاری اداروں نے مشترکہ طور پر جاری کی ہے جن میں قومی انتظامیہ برائے روایتی چینی طب، قومی صحت کمیشن اور قومی ترقی و اصلاحات کمیشن شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر