چین نے جنوبی بحیرہ چین میں ڈوبنے والے ویتنامی جہاز کے عملے کے 47 ارکان کو بچا لیا، وزارت خارجہ

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پیر کے روز بتایا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین میں جمعہ کی رات خراب موسم کے باعث ایک ویتنامی جہاز ڈوب گیا تھا جس کے عملے کے 62 ارکان میں سے 47 کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔
لین جیان نے معمول کی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ چین نے مشکلات میں گھرے جہاز کی نشاندہی ہوتے ہی امداد اور تلاش کی کارروائیوں کے لئے فوری طور پر بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر روانہ کئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور بچائے گئے تمام افراد کو ویتنامی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، جس پر ویتنام نے چین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جہاز پر کل 62 افراد سوار تھے اور اب بھی لاپتہ افراد کی تلاش اور امداد کے لئے کارروائی جاری ہے۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر