روس کا کیف میں ڈرون تیار کرنے والے مراکز پر حملے

ماسکو(شِنہوا)روسی وزارت دفاع نے کہا ہےکہ روسی افواج نے رات کے وقت کیف میں ڈرون تیار کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
وزارت نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہاہے کہ یہ حملے زمین اور فضا سے داغے جانے والے انتہائی درست نشانہ بنانے والےہتھیاروں کے ذریعے کیے گئے، جن کا ہدف وہ فوجی صنعتی مراکز تھے جو بغیر پائلٹ اڑنے والی گاڑیوں (ڈرون) کی تیاری میں شامل تھے۔
بیان کے مطابق، نشانہ بنائے گئے مراکز میں سے ایک اسمارٹ انٹیلی جنٹ سسٹمز تھا، جو مختلف اقسام کے ڈرون اور ان کے متعلقہ پرزہ جات تیار کرتا ہے، جن میں طیاروں کے ڈھانچے، الیکٹرانک نظام، نیویگیشن آلات، آپٹیکل آلات اور بیٹریاں شامل ہیں۔
وزارتِ دفاع نے کہا کہ روسی افواج نے یوکرین کے علاقے اوڈیسا میں واقع چورنومورسک بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نشانہ بنایا، جن میں ایندھن اور لبریکنٹس کے ذخیرہ کرنے کی تنصیبات شامل تھیں، جو یوکرینی مسلح افواج کی مدد کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر