متعدد ممالک کے عوام امریکا کے مقابلے میں چین کے بارے میں زیادہ مثبت رائے رکھتے ہیں: رپورٹ

واشنگٹن (شِنہوا) پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے متعدد ممالک میں عوام اب امریکا کے مقابلے میں چین کے بارے میں زیادہ مثبت رائے رکھتے ہیں۔
اس رپورٹ کی بنیاد 36 ممالک میں8 فروری سے 13 مئی 2026 کے درمیان 42،151بالغ افراد سے کیے گئے سروے پر رکھی گئی ہے۔ رپورٹ میں چین اور امریکا کے بارے میں عالمی رائے عامہ دونوں ممالک کی خارجہ پالیسی میں کردار اور دیگر متعلقہ امور کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سروے میں شامل 36 ممالک میں سے بیشتر میں امریکا کے مقابلے میں چین کے بارے میں مثبت رائے رکھنے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے۔ ایشیا بحرالکاہل اور مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک میں یہ فرق خاص طور پر نمایاں رہا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ امریکا کے قریبی ہمسایہ ممالک کینیڈا اور میکسیکو کے عوام بھی امریکا کے مقابلے میں چین کو زیادہ مثبت نظر سے دیکھتے ہیں۔
چین اور امریکا کی خارجہ پالیسی سے متعلق عوامی تاثرات کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ سروے میں شامل درمیانی آمدنی والے ممالک، جن میں لاطینی امریکا، صحرائے صحارا کے جنوب میں واقع افریقی ممالک، مشرق وسطیٰ اور ایشیا بحرالکاہل کے ممالک شامل ہیں، وہاں لوگوں نے چین کے مقابلے میں امریکی خارجہ پالیسی پر زیادہ تشویش کا اظہار کیا۔
سروے میں شامل افراد کی اوسطاً 75فیصد تعداد نے کہا کہ امریکا دیگر ممالک کے داخلی معاملات میں بہت زیادہ مداخلت کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً ہر سروے شدہ ملک میں چین کے مقابلے میں امریکا کو دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت کرنے والا ملک سمجھنے والے افراد کی تعداد زیادہ تھی۔
اسی طرح درمیانی آمدنی والے متعدد ممالک کے عوام چین کو امریکا کے مقابلے میں زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار سمجھتے ہیں۔ ان ممالک کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین دنیا بھر میں امن و استحکام کے فروغ میں زیادہ مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔
رپورٹ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر چین کے بارے میں مثبت تاثرات میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ متعدد ممالک کے عوام چین کی شراکت داری، خارجہ پالیسی اور امن و استحکام کے لیے کردار کو زیادہ اعتماد کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر