چین اور امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی تعاون سے ٹھوس نتائج برآمد

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت عوامی تحفظ نے کہا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے چین اور امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انسداد منشیات ، ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ کے خلاف کارروائیوں اور مفرور ملزمان کی حوالگی سمیت مختلف شعبوں میں عملی تعاون کیا ہے جس کے نتیجے میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
وزارت کے مطابق انسداد منشیات کے شعبے میں چین اور امریکہ نے مشترکہ کارروائیوں کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ، منشیات کی غیر قانونی تجارت اور نئی نفسیاتی اثرات پیدا کرنے والی ممنوعہ ادویات کی بین الاقوامی سمگلنگ کے کئی مقدمات بے نقاب کئے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان منشیات کی سمگلنگ کے راستے بھی بند کر دیئے گئے۔
وزارت نے بتایا کہ چین، امریکہ اور متحدہ عرب امارات کی پولیس نے دبئی میں ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ میں ملوث گروہوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 276 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور ان جرائم کے پیچھے موجود منظم نیٹ ورکس کو بھی توڑا۔
چین اور امریکہ نے مفرور ملزمان کی حوالگی کے شعبے میں بھی تعاون کیا۔ امریکی حکام نے دو مطلوب ملزمان چین کے حوالے کئے جن میں ایک پر منشیات کی سمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کا الزام تھا جبکہ دوسرے پر بیرون ملک چینی شہریوں کے اغوا اور قتل کا الزام ہے۔ دوسری جانب چینی پولیس نے بھی سنگین اور پرتشدد جرائم میں مطلوب ایک امریکی مفرور کو گرفتار کرکے امریکہ کے حوالے کیا۔
وزارت عوامی تحفظ نے کہا کہ چینی پولیس امریکہ اور دیگر ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ عملی تعاون کو مزید فروغ دے گی، معلومات کے تبادلے اور مشترکہ تحقیقات کے نظام کو بہتر بنائے گی اور قانون کے مطابق سرحد پار جرائم کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے گی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر