کراچی(نیشنل ٹائمز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کی سب سے بڑی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز میں انڈیکس 4500 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 75 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچا تھا۔
بعد میں ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 7 نفسیاتی حدیں پار کرگیا، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 6 ہزار 1 سو پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 77 ہزار 2 سو کی حد پار کرگیا۔
کاروباری روز کے اختتام پر مارکیٹ میں مزید تیزی آئی اور 100 انڈیکس 7 ہزار 241 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 78 ہزار 262 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے باعث 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 885 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔



