دوحہ(نیشنل ٹائمز)ایران نے حملے کا نشانہ بننے والے جہاز کے 28 بھارتی ملاحوں کو بچا لیا۔۔۔
قطری نشریاتی ادارے کے مطابق موزمبیق کے پرچم تلے چلنے والے ایک جہاز پر سوار تمام 28 بھارتی ملاحوں کو ایران کی علاقائی سمندری حدود کے قریب حملے کے بعد بحفاظت بچا لیا گیا۔ڈیشا نامی ٹینکر نے ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوتے وقت دشمن عناصر کے حملے کا نشانہ بننے کے بعد ہنگامی امداد کا سگنل بھیجا۔بھارت میں ایران کے سفیر محمد فتحعلی نے بتایا کہ واقعہ کے فوراً بعد جہاز نے ایرانی کوسٹ گارڈ کو ہنگامی امداد کا پیغام بھیجا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔



