دمشق(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے شام کے گولان کی پہاڑیوں سے ملحقہ علاقے کی صورتحال کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
دمشق میں شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوتریس نے کہا کہ خطے میں موجودہ حالات فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔ اس موقع پر شامی وزیر خارجہ نے اسرائیلی افواج سے مطالبہ کیا کہ وہ 2024 میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں قائم بفر زون میں پیش قدمی کے بعد فوری اور غیرمشروط طور پر وہاں سے انخلا کریں۔واضح رہے گوتریس 2009 کے بعد شام کا دورہ کرنے والے پہلے اقوام متحدہ کے سربراہ ہیں۔



