جکارتہ(نیشنل ٹائمز) انڈونیشیا میں منی لانڈرنگ کے الزام میں سابق اعلیٰ اینٹی کرپشن پراسیکیوٹر فیبری ایڈریانسیاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق ان کے گھر اور دیگر جائیدادوں پر چھاپوں کے دوران 1کروڑ 90 لاکھ ڈالر مالیت کی مختلف کرنسیاں اور 74 کلو سونے کی اینٹیں برآمد ہوئیں۔ فیبری ایڈریانسیاہ نے حال ہی میں چار سال سے زائد عرصہ خدمات انجام دینے کے بعد عہدہ چھوڑا تھا۔



