یمنی حوثیوں نے الحدیدہ پر حملے کے بعد سعودی شہر جازان پر میزائل داغ دیا

صنعا(نیشنل ٹائمز) یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے شہر جازان پر میزائل حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

یمنی حوثیوں کا یہ دعویٰ سعودی عرب کی جانب سے یمن کے شہر الحدیدہ اور دیگر علاقوں میں حوثی فوجی اہداف پر کیے گئے فضائی حملوں کے بعد سامنے آیا، حوثیوں نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ سعودی کارروائیوں کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

سعودی عرب نے کہا کہ اس نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو لاحق خطرات کے جواب میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، دوسری جانب یمنی ذرائع کے مطابق حملوں میں الحدیدہ کی بحری تنصیبات، مواصلاتی عمارت اور کمران جزیرے میں واقع فوجی کیمپ متاثر ہوئے، جبکہ حوثیوں کے مطابق دو افراد زخمی ہوئے۔

اس سے قبل حوثیوں نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا اور سعودی جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی، انہوں نے اس ہفتے دو سعودی جہازوں پر حملوں کی بھی ذمہ داری قبول کی، جن میں سے ایک حملے کی سعودی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کو معمولی نقصان پہنچا اور وہ اپنا سفر جاری رکھنے میں کامیاب رہا۔

یہ بھی پڑھئے: سعودی اتحادی افواج کا یمن کے شہر الحدیدہ میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ

رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے جاری رکاوٹوں کے باعث بحیرۂ احمر سعودی عرب کے لیے تیل کی برآمدات کا ایک اہم راستہ بن چکا ہے، جس کی وجہ سے اس سمندری گزرگاہ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا کیونکہ تہران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور ان کے بقول ایران بات چیت میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اسے مزید شدید حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ اگر ایران جوہری ہتھیار بنانے کے قریب پہنچا تو یہ امریکہ کے لیے ناقابلِ قبول ہوگا، فوجی کارروائیوں کا مقصد ایران کو آبنائے ہرمز بند کرنے سے روکنا ہے، جبکہ ایران نے جواباً خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جبکہ پاسدارانِ انقلاب نے بحرین میں ایک ڈیٹا سینٹر پر حملے کا بھی دعویٰ کیا، تاہم ان دعوؤں کی امریکا ، بحرین یا متعلقہ کمپنیوں کی جانب سے فوری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔



  تازہ ترین   
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے کئی ٹھکانے تباہ، 13 دہشتگرد ہلاک
بھارتی نوجوانوں کی جدوجہد رنگ لے آئی، وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی
ایران اس وقت امریکا سے رابطے میں ہے، معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ
یمنی حوثیوں نے الحدیدہ پر حملے کے بعد سعودی شہر جازان پر میزائل داغ دیا
جان بچانے والی 52 ادویات کی قیمتوں کی منظوری دیدی گئی
سعودی اتحادی افواج کا یمن کے شہر الحدیدہ میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ
امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری، ثالثی کا کوئی مسئلہ نہیں: عراقچی
پاکستان اور قازقستان کا تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے مشترکہ عزم کا اظہار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر