صنعاء (نیشنل ٹائمز) حوثی تحریک کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ وہ سٹریٹجک اہمیت کے حامل آبنائے باب المندب سے نقل و حرکت کو نہیں روک رہے ۔
حوثیوں کے سینئر مذاکرات کار محمد عبدالسلام نے کہا:باب المندب کو بند نہیں کیا گیا جیسا کہ کچھ لوگ تاثر دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ اقدام صرف ایک سمندری محاصرے تک محدود ہے جو صرف سعودی فریق پر اثر انداز ہوتا ہے ۔



