پاکستان اور قازقستان کا تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے مشترکہ عزم کا اظہار

بشکیک(نیشنل ٹائمز)پاکستان اور قازقستان نے تجارت و سرمایہ کاری کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایس سی او اجلاس کے موقع پر قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یرمیک کوشیربایف سے اہم ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کے دورہ پاکستان کے بعد دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا، انہوں نے صدر جومارت کے دورے میں طے پانے والے اتفاقِ رائے، بشمول 37 مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر بات چیت کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، علاقائی روابط، توانائی، عوامی روابط اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر خارجہ یرمیک کوشیربایف نے خطے میں امن اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون بڑھائیں گے۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ یرمیک کوشیربایف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو قازقستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

وزیر خارجہ کی بیلاروس کے ہم منصب سے ملاقات

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں ایس سی او اجلاس کے موقع پر بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریژینکوف سے بھی ملاقات کی ہے، جس میں فریقین نے دونوں ممالک کے تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کا 11 اور 12 اگست 2026 کو اسلام آباد میں پاک بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا، اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ، دفاع، زراعت، ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کے تبادلے کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر 2025 تا 2027 کے جامع تعاون کے روڈ میپ پر عملدرآمد کے لیے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

وزیر خارجہ میکسم ریژینکوف نے امریکا ایران مکالمے کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔



  تازہ ترین   
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے کئی ٹھکانے تباہ، 13 دہشتگرد ہلاک
بھارتی نوجوانوں کی جدوجہد رنگ لے آئی، وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی
ایران اس وقت امریکا سے رابطے میں ہے، معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ
یمنی حوثیوں نے الحدیدہ پر حملے کے بعد سعودی شہر جازان پر میزائل داغ دیا
جان بچانے والی 52 ادویات کی قیمتوں کی منظوری دیدی گئی
سعودی اتحادی افواج کا یمن کے شہر الحدیدہ میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ
امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری، ثالثی کا کوئی مسئلہ نہیں: عراقچی
پاکستان اور قازقستان کا تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے مشترکہ عزم کا اظہار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر