چین نے یورپی یونین کے 14 اداروں کو برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل کر دیا

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے جمعہ کے روز قومی سلامتی و مفادات کے تحفظ اور جوہری عدم پھیلاؤ کی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے یورپی یونین کے 14 اداروں کو اپنی برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل کر دیا ہے۔
وزارت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق برآمد کنندگان کو لافرٹ ایس پی اے، گارنیٹ ایس آر ایل، سنڈل ہاؤزر مٹیریلز جی ایم بی ایچ، رین میٹل اے جی، انٹراکو کیمی-ہینڈلزجیسل شافٹ ایم بی ایچ، انپیکٹ ایس اے اور تھری-فائیو لیب سمیت دیگر اداروں کو دوہرے استعمال کی اشیاء برآمد کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ بیرون ملک مقیم تنظیموں اور افراد کے لئے چین میں تیار کردہ دوہرے استعمال کی اشیاء ان اداروں کو منتقل کرنے یا فراہم کرنے پر بھی پابندی ہے۔ اس وقت جاری ایسی تمام متعلقہ سرگرمیاں فوری روکی جائیں۔
وزارت کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات یورپی یونین کی روس کے خلاف پابندیوں کے تازہ ترین پیکیج میں چینی مین لینڈ اور ہانگ کانگ کی مجموعی 14 کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے جواب میں اٹھائے گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات چین کے برآمدی کنٹرول قانون اور دوہرے استعمال کی اشیاء سے متعلق ضوابط سمیت متعلقہ قوانین کے مطابق کئے گئے ہیں۔
دوہرے استعمال کی اشیاء سے مراد وہ سامان، ٹیکنالوجیز یا خدمات ہیں جو شہری یا فوجی دونوں مقاصد کے لئے استعمال ہو سکتی ہیں یا وہ بالخصوص تباہ کن ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کے ذرائع کے ڈیزائن، تیاری، پیداوار یا استعمال سمیت عسکری صلاحیتیں بڑھانے میں معاون ہو سکتی ہیں۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر