جاپان نے مزید 7 ہزار 900 ٹن جوہری آلودہ پانی سمندر میں خارج کر دیا

ٹوکیو (شِنہوا) جاپان نے تباہ شدہ فوکوشیما دائیچی جوہری بجلی گھر سے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کا 21واں مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق بجلی گھر کی آپریٹر کمپنی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی ہولڈنگز نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ تازہ ترین اخراج 6 جولائی کو شروع ہوا اور جمعہ کو مکمل ہوا۔
اس دوران مجموعی طور پر 7 ہزار 894 ٹن جوہری آلودہ پانی سمندر میں خارج کیا گیا، جس میں تقریباً 13 کھرب بیکرل تابکار ٹریٹیم شامل تھا۔
عالمی برادری کے تحفظات اور مخالفت کے باوجود جاپان نے اگست 2023 میں فوکوشیما دائیچی جوہری بجلی گھر سے جوہری آلودہ پانی سمندر میں خارج کرنے کا یکطرفہ آغاز کیا تھا۔ 21ویں مرحلے کی تکمیل تک خارج کئے جانے والے پانی کی مجموعی مقدار تقریباً ایک لاکھ 65 ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر