مغربی کنارے میں کشیدگی 3 فلسطینی شہید، اسرائیلی زخمی

ایتامار،راملہ(نیشنل ٹائمز) مغربی کنارے میں دو الگ واقعات کے دوران تین فلسطینی شہید جبکہ ایک اسرائیلی زخمی ہو گیا۔

 اسرائیلی فوج کے مطابق ایتامار بستی کے قریب مبینہ چاقو حملے میں دو فلسطینی شہید ہوئے ، ایک اسرائیلی شہری سینے پر وار سے زخمی ہوا۔ فلسطینی حکام نے الزام عائد کیا کہ مقامی باشندے آگ بجھانے گئے تو اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کیا۔ فوج نے بتایا کہ ایک فلسطینی نے جینم کے قریب فوجی چوکی پر حملہ کیا جس کے بعد اسے شہید کر دیا گیا۔ادھر اسرائیلی بینکوں نے فلسطینی بینکوں کو آئندہ چند ہفتوں میں اہم بینکاری سہولیات بند کرنے کا نوٹس دے دیا، جس سے مغربی کنارے میں شدید معاشی بحران کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ فلسطینی مانیٹری اتھارٹی کے گورنر یحیی شنار کے مطابق ان خدمات کی بندش سے اسرائیل سے بجلی، پانی، ایندھن اور خوراک کی درآمدات کے ساتھ فلسطینی مزدوروں کی تنخواہوں کی ترسیل بھی متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بینک ہاپوعلیم سے منسلک پانچ فلسطینی بینک یکم اکتوبر جبکہ ڈسکاؤنٹ بینک سے وابستہ بینک یکم ستمبر سے سہولت سے محروم ہو جائیں گے ۔ دونوں اسرائیلی بینک سالانہ 51 ارب شیکل مالیت کے فلسطینی مالیاتی لین دین سنبھالتے ہیں۔ اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے جمعرات کو 2ہزار یہودیوں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ کے احاطے میں زبردستی داخل ہو کر وہاں عبادت کی، اس موقع پر نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، ہمسایہ ملک وسائل فراہم کر رہا ہے: وزیراعظم
افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار
پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر ٹرمپ ٹیرف نافذ
سکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے نہ داخلی معاملہ، متنازع علاقہ ہے: پاکستان
امریکا کے مسلسل 13 ویں رات ایران پر حملے، کئی شہروں میں دھماکے، 4 افراد جاں بحق
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے قتل پر اظہار افسوس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر