بارشوں سے تباہی، 5 جاں بحق ، لاہور میں کشتیاں چل گئیں

 لاہور ،اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ملک کے کئی شہروں میں طوفانی بارشوں سے تباہی ، نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ،لاہور میں 263 ملی میٹر بارش ریکارڈ ،نظام زندگی مفلوج، پانی کا نکاس نہ ہونے پر ڈیفنس میں شہریوں نے کشتیاں چلا دیں،قصور روڈ پر ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل حادثہ میں 2بھائی جاں بحق ہو گئے ،دیگر شہروں میں بھی حادثات میں 3افراد دم توڑ گئے اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں جمعرات کی صبح شدید بارش شروع ہوئی جو کئی گھنٹے جاری رہی جس سے اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی ،لاہور کینٹ ،ڈیفنس ،والٹن، کیولری گراؤنڈ سمیت متعدد رہائشی علاقوں اور اہم شاہراہوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں اور مارکیٹوں میں داخل ہو گیا جبکہ لیسکو کے 99 فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے بجلی گھنٹوں معطل رہی ، بارش کے باعث سڑکیں اور انڈر پاسز زیر آب آگئے ، متعدد علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا جبکہ پانی کا نکاس نہ ہونے پر ڈیفنس میں شہریوں نے کشتیاں چلانا شروع کر دیں ، ڈیفنس انڈر پاس بھی پانی سے بھر گیا ، ہربنس پورہ انڈر پاس کو بھی پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کر نا پڑا ،تاجپورہ میں 155 ملی میٹر بارش واٹر ٹینک برداشت نہ کرسکا اورپانی گھروں میں داخل ہوگیا ۔

لاہور میں سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ پر263ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مناواں میں 200، کاہنہ میں 142، شادی پورہ میں 129 ،مغل پورہ میں 127 اور اپر مال پر 111 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ بارش کے باعث لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے گھنٹوں بجلی معطل رہی ۔ دریں اثناء بار ش کے د وران لاہور میں کاہنہ کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گیٹ نمبر 2 کے قریب موٹرسائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 2حقیقی بھائی 18 سالہ حمزہ عارف اور16 سالہ حسن عارف موقع پر ہی دم توڑ گئے ،دونوں بھائی للیانی سے قصور جا رہے تھے ۔ جبکہ نشتر کالونی کے علاقہ بنکرز سوسائٹی میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 55 سالہ علی شیر، 15 سالہ علی حسن ،خاتون صائمہ اور آمنہ بی بی شدید زخمی ہو گئے ۔ادھر فیصل آباد میں بارش کے د وران نواحی علاقہ کھڑیانوالا جھمرہ روڈ پر رحمن کالونی میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی اور ملبے تلے دب کر 30 سالہ مدثر جاں بحق ہو گیا۔ علاوہ ازیں تحصیل جھمرہ میں چک نمبر 160 ر ب میں حویلی کی کچی چھت منہدم ہو نے سے 47 سالہ نازیہ بی بی اور اس کی 7 سالہ بیٹی مریم زخمی ہو گئی ۔

نارروال کے نواحی گاؤں سیر باجوہ میں حویلی کی خستہ حال چھت گر گئی جس سے دو خواتین زاہدہ بی بی اور منظوراں بی بی زخمی ہو گئیں، ملبے تلے دب کر 5بھینسیں ہلاک ہو گئیں، 20کو زندہ نکال لیا گیا۔ سیالکوٹ میں گوہد پور چوک میں چھت گرنے سے 32 سالہ مزدورارشد جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی 30 سالہ اکبر علی زخمی ہوگیا، علاوہ ازیں ڈسکہ روڈ سے ملحقہ ددوالی گا ؤ ں میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے زخمی ہوگئے ۔ قصور کے نواحی علاقہ ملت پارک رائے ونڈ روڈ پر بارش کے بعد چھت پر جمع پانی کو نکالتے ہوئے 13 سالہ لڑکی مریم دختر عمر دراز کو کرنٹ لگ گیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ ننکانہ صاحب میں سیدوالا روڈ پر برآمدے کی چھت گرنے سے 60 سالہ مراد علی اور 22 سالہ وقاص زخمی ہو گئے ۔علاوہ ازیں قصور، گوجرانوالہ، وزیر آباد، ، حافظ آباد اور دیگر شہروں میں بھی بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ۔ ادھر سندھ میں بھی طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ، کئی اضلاع میں سڑکیں زیرِ آب آگئیں اور بجلی معطل ہوگئی۔

دوسری طرف مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ترجمان پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )پنجاب کے مطابق تربیلا میں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 36 ہزار،چشمہ میں 3 لاکھ2 ہزار کیوسک ہے ،دریائے چناب میں خانکی اور قادر آباد کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ1 لاکھ95 ہزار، خانکی کے مقام پر2 لاکھ 62 ہزار اور قادر آباد کے مقام پرپانی کا بہاؤ2 لاکھ 45 ہزار کیوسک ہے ،دریائے ستلج اور جہلم میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے جبکہ دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ73 ہزار کیوسک ہے اور کم درجے کا سیلاب ہے ،دریائے جہلم میں منگلا کے بالائی علاقوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں سیالکوٹ میں نندپور اور گڑربریار کے مقام کے قریب نالہ ڈیک کا بند ٹوٹ گیا جس سے ہزاروں ایکڑ پرزرعی اراضی زیر آب آگئی ،درجنوں دیہاتوں میں پانی داخل ہو گیا،نندپور اور میرک پور کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا۔ علی پورچٹھہ میں دریائے چناب میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو نے پر بیلہ کے متعدد دیہات زیرِ آب آگئے ہیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شدید مون سون بارشوں کے پیش نظر ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے ،دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے ۔ علاوہ ازیں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے نقصانات بارے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق حادثات میں اب تک مجموعی طور پر 43 افراد جاں بحق جبکہ کئی گھر منہدم ہو چکے ہیں ۔ 



  تازہ ترین   
پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، ہمسایہ ملک وسائل فراہم کر رہا ہے: وزیراعظم
افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار
پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر ٹرمپ ٹیرف نافذ
سکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے نہ داخلی معاملہ، متنازع علاقہ ہے: پاکستان
امریکا کے مسلسل 13 ویں رات ایران پر حملے، کئی شہروں میں دھماکے، 4 افراد جاں بحق
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے قتل پر اظہار افسوس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر