سی سی ڈی شیخوپورہ کا کانسٹیبل ساغر ملزموں کی فائرنگ سے شہید

لاہور(نیشنل ٹائمز)سی سی ڈی شیخوپورہ کا کانسٹیبل ساغر خفیہ اطلاع پر خطرناک جرائم پیشہ گروہ کی ریکی کے دوران ملزموں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید ہوگیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کانسٹیبل ساغر کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر شیخوپورہ کے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق شہید کانسٹیبل ساغر ایک نڈر، فرض شناس  اور پیشہ ور اہلکار تھے ، جنہوں نے دورانِ ڈیوٹی اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے بہادری کی نئی مثال قائم کی۔ سی سی ڈی کے شہدا پوری فورس کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ جرائم کے مکمل خاتمے تک سی سی ڈی کی جدوجہد اسی عزم اور جذبے کے ساتھ جاری رہے گی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے شہید کانسٹیبل ساغر کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری پنجاب پولیس دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شہید کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر