افغانوں کیلئے جعلی دستاویزات، 2 نادرا افسروں سمیت 4گرفتار

 کراچی(نیشنل ٹائمز)افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے میں ملوث2 نادرا افسروں سمیت 4ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایف آئی اے نے انٹیلی جنس بنیادوں پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اس نیٹ ورک کا سراغ لگایا اور ملزموں کو حراست میں لے لیا ،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملز موں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا انعام الحق، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا فیاض احمد ، چوکیدارجنید احمد اور ایجنٹ محمد عمر شاہ شامل ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملز م مبینہ طور پر افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات کے اجرا ، ریکارڈ میں ردوبدل اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں سہولت کاری میں ملوث تھے ، ابتدائی شواہد سے اس نیٹ ورک کے دہشت گرد عناصر سے روابط کی نشاندہی بھی ہوئی ہے ، جس پر مزید گہرائی سے تحقیقات جاری ہیں،کارروائی کے دوران اہم ریکارڈ اور دیگر شواہد قبضے میں لے لیے گئے جبکہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے ،ترجمان کے مطابق مزید اہم انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں، اس نیٹ ورک سے وابستہ تمام سہولت کاروں اور مرکزی کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر