عثمان بزدار کا نئے منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز کے اجراء کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مختلف شہروں میں نئے منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز کے اجراء کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر نئے منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔کالجوں اور یونیورسٹیوں میں رحمت اللعالمینؐ اسکالر شپ کیلئے477 ملین روپے کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی۔لاہور کے 10مقامات پر مرحلہ وار بارشی پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے لاہور کے 3مقامات پر واٹر اسٹوریج ٹینک بنائےجبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت کلئے 2ارب روپے کے فنڈز منظور کئے گئے۔مظفر گڑھ، لیہ، راجن پوراور ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی565خالی آسامیوں پر سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر،ہیڈ کانسٹیبل اورکانسٹیبل بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔پنجاب کے مختلف شہروں میں سیاحتی مقامات کیلئے 125ملین روپے کے فنڈز کے اجراء کی بھی منظوری دے دی گئی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر