راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا دی گئی۔۔۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو تقریباً 35 منٹ تک جاری رہی،ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران دونوں نے اپنی صحت اور دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا،جیل ذرائع نے مزید کہا کہ ملاقات کے اختتام پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو واپس ان کے سیلز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔



