بلوچستان:فائرنگ کے واقعات،4جاں بحق،5لاشیں برآمد

 کوئٹہ قلات (سٹاف رپورٹر، نامہ نگار) مستونگ اور قلات میں گاڑیوں اور ہوٹل پرفائرنگ کے واقعات میں باؤزر ڈرائیور اور 3خواتین جاں بحق ہو گئیں جبکہ بچوں  سمیت 6افرا د زخمی ہو گئے ، مختلف علاقوں سے 5لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں ۔پولیس کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں ہوٹل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ایل پی جی باوزر کا ڈرائیور جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے ہوٹل پر کھڑے 3 ایل پی جی باؤرز کو آگ بھی لگادی ،لاش اور زخمی افرادکو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے ،ضلع قلات میں کار پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ بچہ اور ایک شخص زخمی ہوگیا،کھڈکوچہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کر رکھی تھی۔

گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا اور نہ روکنے پر مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون موقع پر دم توڑ گئی ، میت اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ،دریں اثناء ژوب سے مریض لے کر کراچی جانے والی گاڑی پر منگوچرکے علاقے میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دوخواتین موقع پر ہلاک جبکہ بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ،مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ دریں اثنا سوراب میں قومی شاہراہ کے قریب 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جبکہ قلات کے علاقے رودینجو سے مزید دو افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق پانچوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے ،لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر