نئی دہلی:ہزاروں جین زی مظاہرین کا پارلیمنٹ کی طرف مارچ،لاٹھی چارج

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)بھارت میں ہزاروں ’جین زی ‘مظاہرین نے  دارالحکومت دہلی کی سڑکوں پر نکل کر ملک کے وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ امتحانی بے ضابطگیوں اور پرچوں کے افشا کے خلاف پارلیمنٹ کی طرف مارچ کرنے والے طلبہ اور مظاہرین پر پولیس نے شدید لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل داغے ۔پیر کے روز بارش اور پولیس کی رکاوٹوں کی پروا نہ کرتے ہوئے ہزاروں نوجوان اور طلبہ ’جنتر منتر‘ پر جمع ہوئے ، جسے گزشتہ پانچ سالوں میں دارالحکومت کا سب سے بڑا مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے ۔ پولیس کے اچانک ایکشن کے بعد مظاہرین میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ پناہ کی تلاش میں بھاگتے نظر آئے ۔یہ احتجاج نامور سماجی رہنما سونم وانگ چک کو 20 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد زبردستی ہسپتال منتقل کیے جانے کے فوراً بعد شدت اختیار کر گیا۔ وہ نوجوانوں اور تحریک ’کاکروچ جنتا پارٹی‘کی حمایت میں بھوک ہڑتال پر تھے ۔مئی میں قائم ہونے والی کاکروچ جنتا پارٹی نے تعلیمی نظام میں خرابیوں اور بیروزگاری کے خلاف سوشل میڈیا پر لاکھوں کارکن بنا لئے ہیں اور اسے 2024ء میں تیسری بار اقتدار میں آنے والے وزیراعظم مودی کیلئے ایک بڑا سیاسی چیلنج سمجھا جا رہا ہے ۔مظاہروں کے باعث نئی دہلی کے مرکزی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ۔ بھارت میں میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ’نیٹ‘(NEET) امتحان 3 مئی کو ہوا، جس میں تقریباً 22اعشاریہ 8 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی۔ تاہم پیپر لیک ہونے کے الزامات کی وجہ سے امتحان منسوخ کر دیا گیا، شدید ذہنی دباؤ کی وجہ سے مبینہ طور پر 20 سے زائد طلبہ نے خودکشی کر لی۔ تحریک کا مطالبہ ہے کہ تعلیمی نظام میں شفافیت لائی جائے ، پرچے لیک ہونے کی جوابدہی طے کی جائے اور مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان استعفیٰ دیں۔ سونم وانگچک کو زبردستی ہسپتال منتقل کیے جانے اور کارروائی کے بعد سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے نے وزیراعظم نریندر مودی سے بھی استعفے کا مطالبہ کیا ہے ۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر