تیل قیمتوں کا نیا نظام منظور : پٹرول ایک دن کیلئے 35 پیسے سستا، ڈیزل 5.71 روپے لٹر مہنگا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اوگرا نے پٹرول 35 پیسے لٹر سستا اور ڈیزل 5 روپے 71 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا ۔ 35 پیسے کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے لٹر ہو گئی جبکہ 5 روپے 71 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی، نئی قیمت کا تعین آج تک کے لیے کیا گیا ہے ،اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹی فکشن جاری کردیا۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا ، کابینہ نے اوگرا کو اس نئے روزانہ کے پرائسنگ نظام پر بلا تاخیر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کرد ئیے ،نئے نظام کے تحت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حکومتی دباؤ کے بجائے براہِ راست عالمی منڈی کے اتار چڑھاؤ کے مطابق طے ہوں گی، اوگرا اب پٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گی۔

قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی ، اوگرا بغیر منظوری قیمتوں کا اعلان کرے گی ،پٹرولیم لیوی کابینہ کی مقررہ حد سے زیادہ عائد نہیں کی جا سکے گی ،مالی سال 2027 میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی درآمد صرف پی ایس او کے ذریعے ہوگی جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مارکیٹ شیئر کے مطابق پٹرول درآمد کی اجازت ہوگی، اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں بھی روزانہ مقرر کی جائیں گی۔ 



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر کا الیکشن شیڈول تبدیل، انتخابات 3 مراحل میں کرانے کا فیصلہ
جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 10 نئے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی
ایرانی وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ کا دورہ، یادگارِ شہداء پر حاضری
حوثی دھمکی: سعودی فوجی اتحاد کا باب المندب کی حفاظت یقینی بنانے کا اعلان
ثالثوں کی امریکا اور ایران کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کیلئے کوششیں
ایرانی حملوں سے 2 ہفتوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے: پینٹاگون
امریکی صدر نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی بیشتر اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا
فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر