ڈاکٹر محمد اشفاق چیئرمین ایف بی آر تعینات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمد اشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں غیر ملکیوں کو افغانستان سے پاکستان نے نکالا ہے، پی آئی اے 1500 افراد کو افغانستان سے پاکستان لے کرآئی، پاکستان انخلا کے پراسس میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، افغانستان میں حکومت بننے سے متعلق پاکستان کا کردار ذمہ دارانہ ہے، ہم افغانستان کی اتھارٹیز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت افغانستان میں مداخلت سے باز رہے، بھارت کوشش کر رہاہے کہ افغانستان کو سبوتاژ کرے، ہندوستان کا کوئی بارڈر نہیں ہے وہ اس معاملے سے دور رہے جب کہ امید ہے کہ عالمی برادری بھارتی حرکات کا نوٹس لے گی۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان غیر ملکیوں کو بارڈر کے راستے پاکستان آنے کے اجازت نامے دے رہاہے، کسی افغانی کو پاکستان نہیں آنے دیا جا رہا، افغانیوں سے متعلق وہاں کی حکومت نے پالیسی بنائی ہے اور افغانیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا جا چکا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹر محمد اشفاق کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا ہے جب کہ شبلی فراز نے کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنک پر بریفنگ دی اور آئی ووٹنگ کے نظام کے لیے نادرا کو ہدایت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہے مینار پاکستان کا واقعہ انتہائی تشویش ناک ہے لہذا اس معاملے میں سب سے مشاورت کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کے وقت میں توسیع، بھمبر میں ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سال کی سب سے بڑی تیزی، 100 انڈیکس 7000 پوائنٹ بلند
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
بلاول بھٹو کی کشمیریوں سے بذریعہ ووٹ فیصلہ کرنے کی اپیل
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر