چین کی جدید ادویات کے غیر ملکی لائسنسنگ معاہدوں کی مالیت پہلی ششماہی میں نئی بلندی پر پہنچ گئی

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت صنعت اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی نے پیر کے روز بتایا کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران چین کی جدید ادویات کے غیر ملکی کمپنیوں کو حقوق فروخت کرنے کے معاہدوں کی کل مالیت 100 ارب امریکی ڈالر سے بڑھ گئی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
وزارت کے شعبہ برائے آپریشن، نگرانی اور رابطہ کاری کی سربراہ تاؤ چھنگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اس مدت میں چین نے منڈی میں جدید38 ادویات کی منظوری دی جن میں سے 31 مقامی کمپنیوں نے تیار کی تھیں۔
تاؤ چھنگ نے کہا کہ پیچیدہ اور چیلنجنگ بیرونی عوامل اور صنعتی تبدیلی کے شدید دباؤ کے باوجود چین کی دواسازی کی صنعت مستحکم اور مضبوط رہی۔
جنوری تا جون ادویات تیار کرنے والی بڑی کمپنیوں کی صنعتی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ حیاتیاتی ادویات کے شعبے میں نمو دو ہندسوں میں ریکارڈ کی گئی۔
سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران اس صنعت کی برآمدات کی مالیت 210 ارب یوآن (تقریباً 30.91 ارب امریکی ڈالر) سے بڑھ گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے۔
زیادہ قدر والی مصنوعات، بشمول تیار شدہ کیمیائی اور حیاتیاتی ادویات چین کی مجموعی برآمدات میں تقریباً 20 فیصد حصہ رکھتی ہیں، یہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک کی برآمدی ساخت اب بنیادی خام مال کی بجائے اعلیٰ قدر والی تیار شدہ ادویاتی مصنوعات کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر