چین کے اعلیٰ قانون ساز کی تھائی لینڈ کے وزیراعظم سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر زور

بیجنگ(شِنہوا) چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لی جی نے پیر کے روز بیجنگ میں تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چرن ویراکول سے ملاقات کی۔
ژاؤ نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم مشترکہ اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لیے تھائی لینڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے، سیاسی باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے، عملی تعاون کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کی قانون ساز اسمبلیوں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
ژاؤ نے تھائی پارلیمنٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کی میزبانی میں منعقد ہونے والے آسیان پارلیمنٹیرینز کے سیمینار پروگرام میں اپنے نمائندے بھیجے۔
اس موقع پر انوتن نے کہا کہ تھائی لینڈ ایک- چین کے اصول پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک چین کے ساتھ باہمی مفید تعاون کو مزید فروغ دینے، قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں میں اضافہ کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید نتیجہ خیز بنانے کا خواہاں ہے۔



  تازہ ترین   
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب
صدر مملکت اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کے وقت میں توسیع، بھمبر میں ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر