لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم کے مشیررانا ثنا اللہ نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو نامناسب قرار دیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی تقاریر حالات خراب کرسکتی ہیں۔ خواجہ آصف کے بارے میں بلاول کا رویہ اچھا نہیں تھا، ووٹ کے لیے نفرت نہ پھیلائیں بلکہ قومی لیڈر بن کر بات کرنی چاہیے ، مسلم لیگ ن میں کسی کو لات مار کر نکالنے کی روایت نہ تھی اور نہ ہے ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو آزادکشمیر کے وزیر اعظم فیصل راٹھور نے کالعدم قرار دیا، وفاقی حکومت نے اس فیصلے کی حمایت کی، وفاقی حکومت اس فیصلے کی پشت پر کھڑی ہے اور بلاول بھٹو زرداری اشاروں اور باتوں باتوں میں اس فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں،یاد رہے کہ دو روز قبل بلاول بھٹو زرداری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو وفاقی کابینہ سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا اورکہا تھا کشمیر کے معاملے پر وزیر دفاع کا بیان وفاقی حکومت کی پالیسی ہے یا نہیں؟ وزیراعظم شہباز شریف کو اس پر وضاحت دینی چاہیے۔
بلاول بھٹو کی تقاریر حالات خراب کرسکتی ہیں،رانا ثنا اللہ



