پاکستانی قوم کشمیری عوام کی اصولی حمایت پر ثابت قدم:حافظ نعیم

 لاہور (نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کی اصولی حمایت پر ثابت قدم ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی رہی ہے ، کشمیری قوم ماضی کی طرح آج بھی متحد ہے اور آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ،19 جولائی 1947 کو سرینگر میں سردار ابراہیم خان کے گھر منعقدہ اجلاس میں الحاقِ پاکستان کی تاریخی قرارداد منظور کی گئی تھی ۔انہوں نے ریاست جموں و کشمیر کے یوم الحاقِ پاکستان کے موقع پرجاری اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کی اصولی حمایت پر ثابت قدم ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا ہر نوجوان آزادی کیلئے قربانیاں دے رہا ہے ، عظیم کشمیری لیڈر سید علی گیلانی مرحوم کا نعرہ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے پوری کشمیری قوم کی آواز ہے ۔ امیر جماعت اسلامی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بھارتی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی ، کشمیر کی تمام اکائیاں پاکستان کا حصہ بنیں گی۔ 



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر کا الیکشن شیڈول تبدیل، انتخابات 3 مراحل میں کرانے کا فیصلہ
جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 10 نئے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی
ایرانی وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ کا دورہ، یادگارِ شہداء پر حاضری
حوثی دھمکی: سعودی فوجی اتحاد کا باب المندب کی حفاظت یقینی بنانے کا اعلان
ثالثوں کی امریکا اور ایران کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کیلئے کوششیں
ایرانی حملوں سے 2 ہفتوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے: پینٹاگون
امریکی صدر نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی بیشتر اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا
فیلڈ مارشل سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر