آزاد کشمیر کا انتخاب کشمیر کاز کے تحفظ کا الیکشن :خواجہ آصف

 سیالکوٹ (نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کشمیری مہاجرین کی قربانیوں کی قدر و قیمت بہت زیادہ ہے اور ہمیں انہی جانوں کے نذرانوں کی بدولت آزادی نصیب ہوئی جنہوں نے اس مقصد کے لیے اپنا خون بہایا۔ایل اے 36 جموں 3 میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے کئی انتخابات دیکھے ہیں، مگر موجودہ انتخابات ایک منفرد پس منظر میں ہو رہے ہیں۔ ان کے بقول یہ الیکشن کشمیر کاز سے محبت، کشمیریوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کا الیکشن ہے ، جبکہ سیالکوٹ سے مسلم لیگ (ن) کا متفقہ امیدوار میدان میں ہوگا۔  کشمیر میں پاکستان کے حق میں نعرہ لگانے والے سینکڑوں نوجوان لاپتا ہوئے اور گھروں کو واپس نہ لوٹ سکے ۔ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور آج پاکستان اور کشمیر کے لازوال رشتے کو چیلنج کیا جا رہا ہے ۔

گزشتہ چار برسوں میں چار ہزار سے زائد قربانیاں دینے والی پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، جبکہ شہداء اور غازی قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے فیلڈ مارشل اور پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع کرنے والوں کا احترام سب پر لازم ہے ۔ پاکستان کا نام ایران اور امریکا کی جنگ کے تناظر میں بھی بار بار سامنے آ رہا ہے ۔ آزاد کشمیر کا یہ انتخاب تاریخ رقم کرے گا، کیونکہ یہ کشمیری شہداء کے خون کا حق اور کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کی علامت ہے ۔ وہ کسی کو خوش کرنے کے لیے جھوٹ نہیں بولتے ۔ بعض بیرونِ ملک مقیم افراد پاکستان اور پاک افواج کے خلاف زبان استعمال کرتے ہیں، جبکہ وطن کا دفاع کرنے والوں کی عزت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے اور سیالکوٹ کی تاریخ میں جموں کے مہاجرین کی خدمات ہمیشہ سنہرے الفاظ میں لکھی جائیں گی۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر