مکہ مکرمہ(نیشنل ٹائمز)سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق رواں عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک زائرین کی تعداد میں22اعشاریہ5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، پاکستانی معتمرین تعداد کے لحاظ سے سرفہرست رہے ۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق عمرہ سیزن کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں 9 لاکھ سے زائد افراد عمرہ ادا کر چکے ہیں۔ ان میں تقریباً 2 لاکھ پاکستانی زائرین شامل ہیں، جو سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ انڈونیشیا سے ایک لاکھ 70 ہزار جبکہ عراق سے ایک لاکھ 30 ہزار افراد عمرہ کے لیے پہنچے ۔



