برازیلیا (نیشنل ٹائمز)برازیل نے کہا ہے وہ امریکا کو کوئی رعایت نہیں دے گا اور اپنی معاشی و سیاسی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع جاری رکھے گا۔
روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولاڈ ا سلوا نے امریکی حکومت کی جانب سے برازیلی مصنوعات پر نئے ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہی۔ انہوں نے کہا ان کا ملک امریکاکے دبا ئوکے سامنے نہیں جھکے گا اور اپنی معاشی و سیاسی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع جاری رکھے گا۔



