حکومت روزا نہ عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کے بجائے پٹرولیم لیوی ختم کرے:حافظ نعیم

لاہور(نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے حکومتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کی جیبوں پر روزانہ ڈاکا ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ،حکومت عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کی بجائے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کرے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ردعمل میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ روزانہ کی بنیادوں پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا مطلب حکمرانوں نے عوام کو روزانہ لوٹنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اتحادی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بجائے پٹرول پر عائد 120 روپے فی لٹر ٹیکسز کا خاتمہ کیوں نہیں کرتی، جن کا پٹرول کی اصل قیمت سے کوئی تعلق نہیں۔امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت لیوی کے نام پر عوام سے بھتہ وصول کرنا کیوں بند نہیں کرتی،ناکام حکومت اپنی معاشی ناکامیوں کا بوجھ مسلسل مہنگائی اور نئے ٹیکسوں کی صورت میں عوام پر منتقل کر رہی ہے ۔ حکومت عوام پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کے بجائے پٹرولیم مصنوعات پر عائد غیر ضروری ٹیکسز اور لیوی ختم کرے تاکہ مہنگائی سے پریشان عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر