برول، جرمنی (نیشنل ٹائمز)جرمن چانسلر فریڈرس میرز نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی رواں سال کے اختتام سے قبل فرانس کی فوج کی ایک جوہری مشق میں حصہ لے گا۔
یہ اعلان جرمنی اور فرانس کی حکومتوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد جرمنی کے شہر برول میں کیا گیا۔چانسلر فریڈرس میرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہاجرمنی اور فرانس دفاعی تعاون کو مزید گہرا کر رہے ہیں اور ہم یورپی بازدار قوت کو مضبوط بنا رہے ہیں۔



