مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کے لئے پہلی بین الحکومتی عالمی تنظیم کے قیام کا اعلان

شنگھائی (شِنہوا) دنیا کی پہلی بین الحکومتی بین الاقوامی تنظیم کے قیام کا اعلان شنگھائی میں جمعہ کے روز مصنوعی ذہانت کی گورننس سے متعلق ایک اہم کانفرنس کے دوران کیا گیا، جس کا مقصد سوچنے کی صلاحیت رکھنے والی مشینوں سے پیدا ہونے والے مواقع اور چیلنجز سے نمٹنا ہے۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی عالمی تعاون تنظیم (ڈبلیو اے آئی سی او) کا قیام گلوبل ساؤتھ کی آواز پر لبیک کہنے اور مصنوعی ذہانت کی ترقی اور گورننس کو آگے بڑھانے کے لئے بین الاقوامی برادری کو متحد کرنے کی جانب چین کا ایک اہم اقدام ہے۔
صدر شی نے 2026 کی عالمی اے آئی کانفرنس اور مصنوعی ذہانت کی عالمی گورننس کے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ مصنوعی ذہانت کی ترقی کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔‘‘
تقریب کے مقررین کے مطابق ڈبلیو اے آئی سی او کا قیام ایسے وقت میں عمل میں آیا ہے جب مصنوعی ذہانت عالمی اقتصادی ترقی کے ایک اہم محرک کے طور پر ابھری ہے جبکہ انسانیت اے آئی کے حوالے سے سکیورٹی اور اخلاقی چیلنجز سے نبردآزما اور مصنوعی ذہانت کی ترقی میں بڑھتا فرق ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
تنظیم کے قیام کے معاہدے کے مطابق شنگھائی میں قائم اس ادارے کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ مصنوعی ذہانت مفید، محفوظ اور منصفانہ ہو اور پوری انسانیت کے مفاد میں کام کرے۔
جمعرات کو 29 ملکوں کے نمائندوں نے اس معاہدے پر دستخط کئے اور یہ ممالک ڈبلیو اے آئی سی او کے بانی رکن بن گئے۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے چینی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے معاہدے پر دستخط کئے۔ دیگر ممالک میں قازقستان، لاؤس، پاکستان، روس اور انڈونیشیا شامل ہیں۔
تنظیم کے قیام کو وسیع پیمانے پر ایک ٹھوس قدم قرار دیا جا رہا ہے جو چین نے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر ایک منصفانہ اور مساوی اے آئی گورننس کا ڈھانچہ تشکیل دینے اور مصنوعی ذہانت کو ایک ایسا بین الاقوامی عوامی اثاثہ بنانے کے لئے اٹھایا ہے جو سب کے لئے فائدہ مند ہو۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جمعہ کے روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو اے آئی سی اوو کا قیام 2023 میں صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ عالمی مصنوعی ذہانت گورننس اقدام کا ایک “فطری تسلسل” ہے۔
گوتریس نے کہا کہ جو ٹیکنالوجی انسانیت کے مستقبل کی تشکیل کرے گی اسے تمام انسانیت کو مل کر تشکیل دینا چاہیے۔ وہ چند ممالک یا چند کمپنیوں کے زیرِ اثر نہیں ہونی چاہیے۔ ہر قوم کو اس میں حصہ لینے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر