چینی اداروں کیساتھ 20 ارب ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں پر اتفاق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب سے چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں معیاری سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ برآمدات میں اضافے اور نجی شعبے کے تعاون پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرمایہ کاری کے وعدوں کو جلد عملی منصوبوں میں تبدیل کرنا ضروری ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔

ملاقات میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے بتایا کہ چینی اداروں کے ساتھ 20 ارب ڈالر مالیت کی مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر اتفاق ہو چکا ہے جبکہ 20 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری معاہدوں پر عملدرآمد جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فارماسیوٹیکل اور بائیوٹیکنالوجی کے شعبوں میں 9 نئے معاہدے طے پا چکے ہیں، 150 سے زائد چینی کمپنیوں سے سرمایہ کاری کے لیے رابطے جاری ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں  مینوفیکچرنگ، لاجسٹکس، ٹیکسٹائل، برآمدی صنعتوں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) میں تعاون بڑھانے ، کاروباری روابط مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں چینی مالیاتی اداروں، اے آئی آئی بی، سلک روڈ فنڈ، پاک چین آزاد تجارتی معاہدے کے تحت تعاون کے فروغ اور پاکستانی مصنوعات کی چینی منڈی تک رسائی بہتر بنانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر