جی ڈی آئی گروپ آف فرینڈز کا عالمی ترقیاتی تعاون میں اقوام متحدہ کے کردار کا اعادہ

اقوام متحدہ (شِنہوا) گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو (جی ڈی آئی) کے گروپ آف فرینڈز نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی ترقیاتی تعاون میں اقوام متحدہ کے مرکزی رابطہ کاری کا کردار برقرار رکھے اور جامع و متوازن ترقیاتی شراکت داریوں کو فروغ دے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الامور سن لی نے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے سیاسی فورم برائے پائیدار ترقی کے عام مباحثے کے دوران گروپ کی جانب سے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں ترقیاتی وسائل کی کمی اور ترقی کی خلیج میں اضافہ اہم ہیں۔
گروپ نے پائیدار ترقی کے فروغ کے لئے عالمی سطح پر بھرپور اتفاق رائے، وسائل کی بہتر فراہمی، عملی اقدامات اور عوام دوست نقطہ نظر اپنانے پر زور دیا اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی نظام و بین الاقوامی مالیاتی انتظام مزید موثر بنانے کے لئے اصلاحات کا مطالبہ بھی کیا جس میں عالمی بینک کے شیئر ہولڈنگ کا جائزہ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے کوٹے کی تنظیم نو میں پیش رفت شامل ہے۔
بیان میں تمام متعلقہ فریقوں سے وسائل کی فراہمی، ترقیاتی سرمایہ کاری کے ذرائع کو وسعت دینے، ترقی پذیر ممالک کا مالیاتی بنیادی ڈھانچہ مضبوط بنانے، مالیاتی گنجائش میں اضافہ اور مالی معاونت بہتر بنانے میں مدد کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ڈی آئی کا گروپ آف فرینڈز پالیسی مکالمے کو فروغ دینے، ترقیاتی تجربات کے تبادلے اور عملی تعاون بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔ گروپ نے مزید ممالک کو دعوت دی ہے کہ وہ 2030 تک پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے کوششوں میں شامل ہوں۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر