غزہ: اسرائیلی فضائی حملے،فائرنگ، پولیس افسر سمیت 10 فلسطینی شہید

غزہ سٹی،یروشلم(نیشنل ٹائمز)غزہ میں اسرائیلی حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ، شہدا میں ایک 10 سالہ لڑکا اور حماس پولیس کا اعلیٰ افسر بھی شامل ہے ۔ جبالیہ میں اسرائیلی فضائیہ نے پولیس سٹیشن کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سات افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے ۔ شہید ہونے والوں میں ایک خاتون اہلکار بھی شامل ہے ۔حماس نے ایک بیان میں کہا کہ شہدا میں جبالیہ پولیس فورس کے سربراہ کرنل محمد مروان سالم اور دیگر اہلکار شامل ہیں۔منگل کی شام غزہ شہر کے مغربی علاقے میں ایک مسجد کے قریب حملے میں ایک فلسطینی شہید جبکہ کئی زخمی ہو گئے ،جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں36 سالہ شخص شہید اور تین افراد زخمی ہو ئے ۔ حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ٹرمپ منصوبے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد میں بڑی رکاوٹ ہیں۔واضح رہے حماس کے رہنما ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کی غرض سے مزید مذاکرات چیت کے لیے قاہرہ میں موجود ہیں ۔فلسطینی انسانی حقوق تنظیموں نے اسرائیلی جیلوں میں زیر حراست افراد کے خلاف مبینہ جنسی تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے عالمی مہم شروع کر دی ہے ۔ مہم کے منتظم یوسف کے مطابق سابق قیدیوں کی جانب سے درجنوں شکایات اور بیانات جمع کیے گئے ہیں۔اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے مغربی کنارے میں 34 نئی یہودی بستیوں کے قیام کیلئے ایک ارب 30 کروڑ شیکل کے بجٹ کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کے مطابق نئی بستیوں کے لیے سڑکوں کی تعمیر پر مزید ایک ارب 7کروڑ شیکل خرچ کیے جائیں گے ۔ادھر لبنانی حکام نے حزب اللہ کے قریب سمجھے جانے والے ایک شخص کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ملزم نے ایسی معلومات فراہم کیں جن کے نتیجے میں حزب اللہ کے چار اہم سکیورٹی رہنما مارے گئے ۔اسرائیل نے جنوبی لبنان کے دو علاقوں سے مرحلہ وار فوجی انخلا کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے آمادگی ظاہر کر دی، جبکہ اس سلسلے میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکی ثالثی میں روم میں مذاکرات کا نیا دور جاری ہے ۔



  تازہ ترین   
رواں سال کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور ترقی کا سال ہوگا: وزیراعظم
معاہدہ نہ کیا تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں، پلوں کو نشانہ بنائیں گے: ٹرمپ
آپریشن شعبان: مزید 3 دہشت گرد جہنم واصل، مجموعی تعداد 88 ہوگئی
روم مذاکرات میں پیش رفت، لبنان اور اسرائیل دو تجرباتی زونز پر متفق
امریکی جارحیت ختم ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی: پاسدارانِ انقلاب
اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے: ایرانی صدر کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل
وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو مون سون میں صوبوں کیساتھ بہتر روابط کی ہدایت
سینٹ کام کا ایران کے خلاف 7 گھنٹوں پر محیط حالیہ حملوں کے اختتام کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر