ایران امریکا تنازع ختم کرنے کی صلاحیت صرف پاکستان کے پاس:صدر آذربائیجان

باکو(نیشنل ٹائمز)صدر آذربائیجان الہام علیوف نے کہا ہے کہ ایران امریکا تنازع ختم کرنے کی صلاحیت صرف پاکستان کے پاس ہے ۔۔۔

باکو میں چوتھے شوشا عالمی میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر آذربائیجان الہام علیوف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی امن کوششیں قابل ستائش ہیں، امید ہے پاکستان ایک بار پھر خطے میں امن کے قیام کی کوششوں میں کامیاب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آذربائیجان صرف اپنی رکنیت کی معطلی یا منجمد کیے جانے پر ہی نہیں بلکہ کونسل آف یورپ سے مکمل انخلا پر بھی سنجیدگی سے غور کر رہا ہے ، ہم واضح طور پر اس تنظیم کو چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کونسل آف یورپ کے سیکرٹری جنرل الین برسے نے مجھ سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ ہم ایسا قدم نہ اٹھائیں اور تعلقات بہتر بنانے کا کوئی راستہ نکالیں۔کونسل آف یورپ 46 رکن ممالک پر مشتمل ایک انسانی حقوق کی تنظیم ہے ، جو یورپی یونین سے الگ ہے اور یورپی عدالت برائے انسانی حقوق کی نگرانی کرتی ہے ۔اگرچہ آذربائیجان اب بھی کونسل آف یورپ کا مکمل رکن ہے ، تاہم پارلیمانی اسمبلی آف دی کونسل آف یورپ میں اس کے وفد کے ووٹنگ کے حقوق 2024 میں معطل کر دئیے گئے تھے ۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر