چین کا جنوبی بحیرہ چین سے متعلق جاپان کے بیانات اور اقدامات پر شدید احتجاج

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے محکمہ ایشیائی امور کے ایک عہدیدار نے چین میں جاپانی سفارت خانے کے قائم مقام سربراہ کو طلب کر کے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا اور شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب جاپان کے وزیر خارجہ توشی میتسو موتیگی نے جنوبی بحیرہ چین سے متعلق نام نہاد ’جنوبی بحیرہ چین ثالثی فیصلے‘ کے اجرا کے 10 سال مکمل ہونے پر اس کا حوالہ دیا جبکہ جاپان نے اس حوالے سے دیگر ممالک کے ساتھ ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا۔
چینی حکام نے موقف اختیار کیا کہ جنوبی بحیرہ چین کے معاملے میں جاپان کی تاریخی ذمہ داریاں موجود ہیں جن کا اس نے کبھی حساب نہیں دیا، اس لئے وہ اس مسئلے پر رائے دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
چین کے مطابق جاپان کے بیانات اور اقدامات دوسری عالمی جنگ کے بعد قائم ہونے والے بین الاقوامی نظام اور قانون کی حکمرانی کو چیلنج کرتے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ جاپان دوہرا معیار اپناتے ہوئے جنوبی بحیرہ چین میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے جس سے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے اور یہ علاقائی ممالک کے مشترکہ مفادات اور خواہشات کے بھی خلاف ہے۔
وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین جاپان کی اشتعال انگیزی کا پرعزم اور موثر جواب دے گا اور اپنی علاقائی خودمختاری، سمندری حقوق اور مفادات کا ہر صورت دفاع کرے گا۔
چین نے اس موقع پر تائیوان کے مسئلے، جاپان کے چھوڑے گئے کیمیائی ہتھیاروں، چین کی اقلیتوں کے متعلق پالیسیوں کے حوالے سے جاپانی ارکان پارلیمنٹ کے بیانات اور جاپان کی فوجی و سلامتی پالیسیوں میں سامنے آنے والے بعض منفی رجحانات پر بھی سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر