جماعت اسلامی کا آزادکشمیر میں قیام امن کیلئے گرینڈ جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ

لاہور(نیشنل ٹائمز)جماعت اسلامی نے آزاد کشمیر میں امن کے قیام کیلئے گرینڈ جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا،یہ اعلان امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امن جرگہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرے گا،مذاکراتی عمل کیلئے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی، کمیٹی میں امیر جماعت اسلامی کشمیر ڈاکٹر مشتاق خان، عبدالرشید ترابی اور ڈاکٹر خالد محمود شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، حکومت ہر صورت مذاکرات کا آغاز کرے ، آزاد کشمیر کے حالات سے مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جرگہ کمیٹی میں سابق ججز، عسکری شخصیات اور سول سوسائٹی کے افراد بھی شامل کیے جائیں گے ،مذاکراتی کمیٹی جلد راولاکوٹ کا دورہ کرکے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے براہ راست مذاکرات کرے گی، مظاہرین کے اعتراضات جائز ہیں مگر مہاجرین اور مقبوضہ کشمیر کی نمائندگی پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، 12 سیٹوں کے مسئلہ پر بات چیت ضرور ہوگی اور اس کا کوئی قابل عمل حل بھی نکل آئے گا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران جان لیں کوئی بڑا چھوٹا نہیں ہوتا، ضد اور انا کو ایک طرف کیجیے ، پاکستان مزید داخلی دشمنیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، آزاد کشمیر میں مزید خون خرابہ نہیں دیکھنا چاہتے ۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر