آپریشن شعبان کے دوران مزید 5 خوارج جہنم واصل، مجموعی تعداد 76 ہوگئی

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ ’’آپریشن شعبان‘‘ جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے خلاف علاقے میں موثر کارروائیاں جاری ہیں، خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 خارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا، آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 76 ہوگئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 114 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن شعبان پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 5 مزید خوارجیوں کی ہلاکت پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، وطنِ عزیز سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا امن تباہ کرنے والے عبرت کا نشان بن رہے ہیں، پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بلوچستان کی دھرتی پر خون بہانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



  تازہ ترین   
وفاقی آئینی عدالت نے پیر سوہاوہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم کردیا
ایران امریکا تنازع ختم کرنے کی صلاحیت صرف پاکستان کے پاس ہے: صدر آذربائیجان
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے
پاسداران انقلاب نے عمان، کویت، بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیئے
آپریشن شعبان کے دوران مزید 5 خوارج جہنم واصل، مجموعی تعداد 76 ہوگئی
ایران کے شہر بندر عباس کے مغرب میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایرانی میڈیا
امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
بلوچستان کے ضلع واشک میں دہشت گردوں نے 5 پنجابی مزدور قتل کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر